اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرخارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے جو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے لئے لوزان گئے ہوئے ہیں، العالم نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے راہ حل دسترس میں ہے صرف اہمیت اس بات کی ہے کہ مقابل فریق میں کتنا سیاسی ارادہ پایا جاتاہے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے اس دور میں ان تمام موضوعات پر تفصیل اور گہرائی کے ساتھ غور کیا جائے گا کہ جن پر اس سے قبل بھی گفتگو ہوئی تھی اور امید کی جاتی ہے کہ دونوں فریق،نئی راہ حل تلاش کرلیں گے۔ نائب وزیرخارجہ عباس عراقچی نے لوزان پہنچ کر جوہری مذاکرات کے مختلف مسائل میں ہم آہنگی کی غرض سے امریکہ کی نائـب وزیرخارجہ وینڈی شرمن سے گفتگو کی۔ لوزان میں ایران اور گروپ پانچ جمع کے درمیان جمعرات کے روز مذاکرات کا نیا دور، ایسی حالت میں شروع ہورہا ہے کہ دنیا کے بیشتر ذرائع ابلاغ، مغربی ملکوں کے حکام کے حوالے سے ان مذاکرات کو بنیادی مسائل کے بارے میں فیصلہ کرنے اور فریقین کی فتح کی بنیاد پر سمجھوتے کے حصول کےلئے بہترین موقع قرار دیتے ہیں۔
.......
/169